25 مارچ 2014 - 19:30
ایران نے مذاکرات میں کوئی ریڈلائن پار نہیں کی: ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کی مذاکرات کار ٹیم نے پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات میں کوئي ریڈ لائين پار نہیں کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کی مذاکرات کار ٹیم نے پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات میں کوئي ریڈ لائين پار نہیں کی ہے۔ محمد جواد ظریف نے آج ایک اخبار کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ایرانی ٹیم پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں ریڈ لائنوں کے قریب بھی نہیں گئي بلکہ یہ ہمارا فریق مقابل ہے جو اپنی دس برسوں کی ریڈ لائين کراس کرنے پر مجبور ہوا ہے اور اسے ایران کے یورینیم افزودہ کرنے کے حق کو تسلیم کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کار ٹیم میں شامل افراد ، ملت ایران کے حقوق کے تحفظ پر تاکید کرتے اور وہ اس سلسلے میں صرف اپنے ہم منصبوں سے گفتگو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ایرانی مذاکرات کار ٹیم مذاکرات کی مکمل رپورٹ بنا کر رہبرانقلاب اسلامی، صدر اور دیگر حکام کو ارسال کرتی ہے اور یہی لوگ حتمی فیصلہ کرنے والے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲